انوکھی بارات، دلہا لگژری گاڑی کے بجائے بلڈوزر پر دلہن کے گھر پہنچ گیا

انوکھی بارات، دلہا لگژری گاڑی کے بجائے بلڈوزر پر دلہن کے گھر پہنچ گیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کا یہ منفرد واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں پیش آیا، جہاں عبدالکلام نامی نوجوان نے اپنی بارات کے لیے جے سی بی بلڈوزر کا انتخاب کرکے سب کو حیران کر دیا۔

دلہا روایتی عروسی لباس اور سہرا پہنے بلڈوزر پر سوار ہو کر بارات کے ساتھ دلہن کے گھر روانہ ہوا تو راستے میں سیکڑوں افراد اس غیر معمولی منظر کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ابتدا میں اہل خانہ نے دلہے کی بارات لگژری گاڑی میں لے جانے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم عبدالکلام نے روایتی انداز سے ہٹ کر بلڈوزر پر بارات لے جانے کی خواہش ظاہر کی اور اپنے فیصلے پر قائم رہا۔

اہل خانہ اور دیگر افراد نے اسے اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش بھی کی، لیکن دلہے نے کسی کی بات نہ مانی اور اپنی انوکھی سواری کے ساتھ بارات لے کر روانہ ہوگیا۔

دوسری جانب دلہے کی بلڈوزر پر سوار ہوکر بارات لے جانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جہاں صارفین اس منفرد اندازِ بارات پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔