امریکا میں انتہائی نایاب چمکدار پیلے رنگ کی مچھلی دریافت

امریکا میں انتہائی نایاب چمکدار پیلے رنگ کی مچھلی دریافت

امریکی ادارے فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کے ماہرین نے معمول کے آبی سروے کے دوران یہ مچھلی پکڑی۔

بربوٹ (Lota lota) نامی میٹھے پانی کی اس مچھلی میں زینتھوکرومزم نامی غیر معمولی جینیاتی کیفیت پائی گئی ہے جس کے باعث اس کا رنگ زرد مائل نارنجی ہوگیا ہے۔

یہ مچھلی گزشتہ ماہ آبی ماحول میں حملہ آور انواع کی نگرانی کیلئے کیے گئے سروے کے دوران پکڑی گئی۔

امریکی ادارہ گریٹ لیکس کے ساحلی علاقوں، دریاؤں اور بندرگاہوں میں مچھلیوں کی آبادی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سائنسی طریقے استعمال کرتا ہے، ان طریقوں میں الیکٹرو فشنگ، مختلف اقسام کے جال اور ماحولیاتی ڈی این اے کا تجزیہ شامل ہے۔