28 طلبا و طالبات سے بھرے رکشہ کی ویڈیو وائرل

28 طلبا و طالبات سے بھرے رکشہ کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں بچوں کو چلتے رکشے کی چھت پر بھی بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے پر تھانہ سٹی علی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشے میں خطرناک انداز میں بیٹھے طلبہ و طالبات کو اتار کر دیگر رکشوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔

ترجمان پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔