ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں

ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایئرپورٹ پر ایک ایسا منظر دیکھنے میں آیا جس نے وہاں موجود لوگوں کو حیران کردیا، ملائیشیا سے وطن واپس آنے والے ایک شخص کو لینے کے لیے اس کی تینوں بیویاں بیک وقت ایئرپورٹ پہنچ گئیں، جہاں شوہر کے استقبال کے بجائے تینوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تینوں خواتین نے ایئرپورٹ پر اپنے شوہر کو دیکھتے ہی اسے گھیر لیا اور ایک دوسرے پر حق جتانے لگیں۔ پہلے تلخ کلامی اور بحث و تکرار ہوئی، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ ہاتھا پائی اور کھینچا تانی تک پہنچ گیا۔

موقع پر موجود افراد اس غیر معمولی صورتحال کو حیرت سے دیکھتے رہے، جبکہ جھگڑے کو روکنے اور معاملہ قابو میں رکھنے کے لیے ایئرپورٹ سیکیورٹی عملے کو مداخلت کرنا پڑی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں تین خواتین کو ایک ہی شخص کے لیے آپس میں الجھتے دیکھا جا سکتا ہے۔