ویلنٹائن ڈے پر پکڑے جانیوالے جوڑوں کی شادی کرا دی جائے گی: بجرنگ دل

Published On 13 Feb 2016 08:51 PM 

بھارتی انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل نے اعلان کیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر پکڑے جانےوالے جوڑوں کی اسی وقت شادی کرا دی جائے گی ۔ تنظیم نے انتظامات مکمل کر لئے۔

جھاڑکنڈ: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں بجرنگ دل کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر اظہار محبت کرتے جوڑے پکڑے گئے تو ان کی اسی وقت شادی کرا دی جائے گی۔ بجرنگ دل نے پریمی جوڑوں کو قابو کرنے کیلئے باقاعدہ دس ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ویلٹائن ڈے پر جوڑوں کو تلاش کریں گے۔ شادی کا ایک منڈپ بھی تیار کیا گیا ہے جہاں پکڑے جانے والوں کو لا کر فوری طور پر ان کی شادی کرا دی جائے گی۔ انتہا پسند تنظیم کے کارکن ہوٹلوں اور پارکوں میں گشت کریں گے ۔ بجرنگ دل کے علاوہ ویشواہند پریشد کے کارکن بھی پریمی جوڑوں کی تاک میں رہیں گے۔