بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی، بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں رواں ماہ کے دوران ہی 100 سے زائد متاثرہ بچے رپورٹ ہوئے۔
ڈاکٹر افتخار کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں میں 50 سے زائد بچے بچہ وارڈ میں رپورٹ ہوئے، ڈاکٹرز نے بچوں میں شدت سے وبا کا پھیلاؤ تشویش ناک قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ 4 سے 6 ماہ عمر کے بچے بھی رپورٹ ہو رہے ہیں، بچے کو خسرے سے بچاؤ کی پہلی ویکسین 9 ماہ میں لگتی ہے، اوسطاً 3 سے 4 بچے یومیہ سنجیدہ نوعیت میں ایمرجنسی رپورٹ ہورہے ہیں۔
چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر افتخار نے بتایا کہ محکمہ صحت سمیت متعلقہ اداروں کو ویکسین کے حوالے سے نیا لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔