یونان: نئی مجوزہ معاشی اصلاحات کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

Published On 02 Mar 2017 04:07 AM 

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں نئی مجوزہ معاشی اصلاحات کے خلاف ہزاروں شہریوں نے احتجاج کیا۔

ایتھنز: (دنیا نیوز) یونان کے دارالحکومت میں مجوزہ معاشی اصلاحات کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین بڑی تعداد میں اُس ہوٹل کے باہر جمع ہوئے جہاں حکومت اور فنڈز فراہم کرنے والے مالیاتی ادارے نئے معاشی پیکج پر بات چیت کر رہے تھے۔ شہریوں نے مالیاتی اداروں کے ساتھ نئے مذاکرات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت کے نئے معاشی ریفارمز میں پینشن میں کٹوتی اور نئے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔