مسیحیوں کے روحانی پیشواء کے اسلام علیکم کہنے پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا، پوپ فرانسس نے قاہرہ کے ایئر ڈیفنس سٹیڈیم میں لوگوں سے ملاقات بھی کی۔
قاہرہ: (دنیا نیوز) پوپ فرانسس نے مصر کے دورے کے دوران مسلمانوں کے روایتی انداز میں لوگوں کو اسلام علیکم کہا جس کے بعد ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ پوپ فرانسس ان دنوں مصر کےد ورے پر ہیں جہاں انہوں نے جامعہ الاظہر میں مسلمان اور عیسائی رہنماؤں سے خطاب کیا۔ پوپ فرانسس نے خطاب کا آغاز اسلام علیکم سے کیا جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ یونیورسٹی میں خطاب کے بعد پوپ فرانسس قاہرہ کے ایئر ڈیفنس سٹیڈیم پہنچے جہاں ہزاروں افراد موجود تھے۔ پوپ بگھی میں بیٹھ کر لوگوں سے بھی ملے۔