مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہی وزیراعظم کے خلاف احتجاج شروع، 261 نشستیں لینے والی لیبر پارٹی کے جیریمی کوربین کا تھریسامے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
لندن (دنیا نیوز) برطانیہ میں کنزرویٹوپارٹی نے ڈیموکریٹک یونینسٹ کے ساتھ مل کرمخلوط حکومت بنانےکے فیصلہ کرلیا۔ ادھربرطانوی شہریوں نے وزیراعظم تھریسا مےکی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔
برطانوی الیکشن میں کوئی بھی سیاسی جماعت اکثریت حاصل نہ کرسکی، انتخابات کے نتیجے میں معلق حکومت بننے پر برطانوی شہری غصے میں آگئے اور وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہرجمع ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ادھروزیراعظم تھریسا مے نے ملکہ الزبتھ سے حکومت سازی کی اجازت لے لی۔ کنزرویٹو پارٹی نے شمالی آئرلینڈ کی جماعت ڈیموکریٹک یونینسٹ کے ساتھ ملک کر مخلوط حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چھ سو پچاس میں سے کنزرویٹو 318، لیبر262، لبرل ڈیموکریٹس، 12 یوکپ صفر، اسکاٹش نیشنل پارٹی 35جبکہ دیگر جماعتیں 23نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ لیبر پارٹی اسکاٹش نیشنل پارٹی کے ساتھ الحاق کرےگی۔