2009 میں ہونے والی ناکام بغاوت کے دوران 74 افراد ہلاک ہو گئے تھے ، ڈھاکہ ہائیکورٹ نے فوجیوں کی اپیل خارج کردی :اٹارنی جنرل محبوب عالم
ڈھاکہ( روزنامہ دنیا ) بنگلہ دیش میں ہائی کورٹ نے 139 فوجیوں کی سزائے موت برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے ۔ یہ فوجی 2009 میں بغاوت کے مرتکب قرار دئیے گئے تھے ۔
اس بغاوت کو ناکام بنا دیا گیا تھا تاہم اس دوران 74 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ بنگلہ دیشی اٹارنی جنرل محبوبِ عالم نے گزشتہ روز بتایا کہ ڈھاکہ ہائی کورٹ نے ان فوجیوں کی طرف سے دائر کردہ اپیل کو خارج کر دیا ہے ۔