چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے میں دو سو پینسٹھ افراد زخمی ہوئے، باسٹھ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے
ہوالین (دنیا نیوز ) تائیوان میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی، دو سو پینسٹھ زخمی ہیں، باسٹھ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ تائیوان کا علاقہ ہوالین قدرتی آفت سے شدید متاثر ہوا ہے۔
زلزلے سے تباہ حال عمارتوں میں لوگوں کی تلاش کا عمل جاری ہے، ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی، ایک طرف جھکنے والی ہوٹل کی عمارت کو عارضی سہارے سے گرنے سے روکا گیا ہے جبکہ عمارت میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا جبکہ لاکھوں افراد پانی اور بجلی سے محروم ہوگئے۔