مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، متعدد افراد زخمی، سابق وزیر اعظم نے سزا کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا۔
ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا ایک اور سیاسی انتقام، سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو 5 سال کے لیے جیل بھجوا دیا۔ قائد حزب اختلاف رواں سال پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ خالدہ ضیا کے خلاف مقدمہ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ پولیس اور سابق وزیر اعظم کے حامیوں میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ احتجاج کے بعد کریک ڈاؤن میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نے مقدمے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مقدمہ خالدہ ضیا کے خلاف قائم درجنوں مقدموں میں سے ایک ہے جو ان کے خلاف ان کی حریف موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے قائم کیے ہیں۔