میکسیکو سٹی : (دنیا نیوز) جنوبی اور وسطی علاقے سات اعشاریہ دو شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 43 کلومیٹر گہرائی میں میکسیکو کے جنوب مشرقی علاقے میں آیا۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی عمارت کے گرنے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم Oaxaca کے کچھ علاقے متاثر ہوئے ہیں، خوفزدہ شہری سڑکوں پر نکلے آئے، اس سے پہلے ستمبر میں میکسیکو میں آنے والے زلزلے میں چار سو پینسٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔