ڈھاکہ سے کھٹمنڈو جانیوالا طیارہ تباہ ، جانی نقصان کا خدشہ

Published On 12 Mar 2018 02:26 PM 

کھٹمنڈو جانے والی پرواز میں 78 مسافر سوار تھے ، 17 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا

ڈھاکہ (دنیا نیوز ) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے کھٹمنڈو جانے والا مسافر طیارہ ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے تریبھون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ڈھاکا سے کھٹمنڈو جانے والے طیارے میں 78 مسافر سوار تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جہاز میں سوار سترہ افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد تریبھون ائیرپورٹ نے اپنی سروس بند کر دی۔ طیارے میں سوار درجنوں مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ جہاز لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔