نیپال: (دنیا نیوز) کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر بنگلہ دیشی طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ، 50 افراد ہلاک، طیارے میں 71 مسافر سوار تھے۔
کٹھمنڈو ایئرپورٹ پر بنگلہ دیشی طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں موجود 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈھاکہ سے کھٹمنڈو جانے والے طیارے میں عملے کے 4 ارکان سمیت 71 افراد سوار تھے۔
نیپالی حکام کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر ائیرپورٹ کے قریب واقع فٹ بال گراؤنڈ سے ٹکرا گیا اوراس میں آگ لگ گئی۔ طیاروں کی آمدورفت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق دو ٹربو انجن والا طیارہ 17 برس پرانا تھا۔
یو۔ایس بنگلہ ائیرلائن کے اس بد قسمت طیارے نے ڈھاکہ سے کھٹمنڈو کے لیے اڑان بھری تھی۔