جرمنی :وین ڈرائیور نے راہ گیروں کو کچل دیا ، تین ہلاک

جرمنی :وین ڈرائیور نے راہ گیروں کو کچل دیا ، تین ہلاک

میونسٹر (دنیا نیوز ) جرمنی کے مغربی شہر میونسٹر میں ایک شخص نے وین راہ گیروں پر چڑھا دی، تین افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے، ڈرائیور نے خود کشی کر لی، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد حملہ نہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے شام کے وقت اپنی مال بردار وین راہ گیروں پر دوڑا دی جب وہاں رش ہوتا ہے، پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ سراغ رساں ادارے کے حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ انچاس سالہ حملہ آور نفسیاتی مریض تھا، زخمیوں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔