ایران اور عراق میں 6.1 شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد زخمی

ایران اور عراق میں 6.1 شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد زخمی

ایرانی میڈیا کے مطابق كرمانشاه کے شمال مشرق میں واقع شہر تازہ آباد میں متعدد افراد زخمی ہوئے وہاں زلزلے کے بعد 3 شدت کے دو آفٹر شاکس بھی آئے۔ جھٹکے عراق کے دارالحکومت بغداد اور کردستان تک محسوس کئے گئے، امریکا کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز كرمانشاه سے شمال مغرب میں 88 کلومیٹر دور آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں کرمانشاہ میں آئے زلزلے میں 530 افراد ہلاک ہوئے تھے۔