تہران: (دنیا نیوز) سربراہ ایرانی قومی سلامتی کونسل علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر سخت جواب دے دیا۔
ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ایرانی عوام کا قاتل قرار دے دیا۔
— Ali Larijani | علی لاریجانی (@alilarijani_ir) January 13, 2026
علی لاریجانی نے اپنا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام کو ری پوسٹ کر کے دیا، ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ایران کے عوام احتجاج جاری رکھیں اور اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھالیں، ایران کے عوام کو مدد پہنچنے والی ہے۔
خیال رہے کہ ایران میں جاری پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تھم گیا ہے جس کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کالز سروس بحال کر دی گئی، تاہم انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے، امریکی انسانی حقوق تنظیم نے دعویٰ کیا ہے ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 1850 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے ملٹری آپریشن کی کوشش کی تو ایران تیار ہے، ایران نے ملک میں مہنگائی کے خلاف جائز احتجاج کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا، مظاہرین سے ریلیف کی بات چیت جاری تھی کہ ٹرمپ کو مداخلت کا موقع فراہم کرنے کیلئے سازش کے تحت مظاہروں کو پُرتشدد کردیا گیا تاکہ ایران کے خلاف بیرونی فوجی طاقت کا ممکنہ جواز تلاش کیا جا سکے۔



