کرائسٹ چرچ: پولیس کی کارروائی، مشتبہ شخص گرفتار، بم برآمد

Last Updated On 01 May,2019 03:58 pm

ولنگٹن: (ویب ڈیسک) کرائسٹ چرچ میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اس سے بم بھی برآمد کر لیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقے فلپس ٹاؤن میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران 33 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کر لیا جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے علاقے کے کچھ قریبی گھروں کو خالی کرایا تو ایک خالی گھر سے اسلحہ بھی ملا۔ بم ڈسپوزل ٹیم نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ شہری نیو کیسل سٹریٹ سے دو رہیں ۔
 

Advertisement