کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں 51 افراد کو شہید کرنے والے سفاک ملزم برینٹن ٹیرنٹ پر فرد جرم عائد کر دی گئی جن میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات میں پیش قدمی، مساجد میں 51 افراد کو شہید کرنے والے سفاک مجرم پر دہشت گردی کی دفعہ کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی۔ پولیس کے مطابق ٹیرنٹ کو 51 افراد کے قتل اور 40 اقدام قتل کی دفعات کا بھی سامنا ہے۔
نیوزی لینڈ کی پولیس نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے انہیں کیس کے بارے میں تفصیل دی۔ آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرنٹ نے پندرہ مارچ کو کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردی کرتے ہوئے اکیاون نمازیوں کو شہید کر دیا تھا جن میں نو پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔