جدہ میں او آئی سی کے کشمیر رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب

جدہ میں او آئی سی کے کشمیر رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اہم اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پاکستانی وفد اجلاس میں شریک ہوگا۔ او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال، بھارت کی جانب سے مزید فوج تعیناتی اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا۔

اجلاس کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کریں گے، جسے سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔