پیرس: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کیساتھ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔
فرانس میں جاری جی سیون کانفرنس کے دوران میلانیا ٹرمہپ کی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ وائرل تصویر پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ یہ تصویر انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ لگ رہا تھا کہ امریکی خاتون اول کینیڈین وزیراعظم کو پسند کرنے لگی ہیں جبکہ میلانیا لو ٹرمپ ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈنگ کرنے لگا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ میلانیا سب کچھ خطرے میں ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔ ایک اور کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ میلانیا نے بھی کینیڈا بھاگنے کے منصوبے پر غور شروع کردیا ہے۔
خیال رہے کہ فروری 2017ء میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کی جسٹن ٹروڈو کو دیکھنے کی تصاویر بھی اسی طرح وائرل ہوئی تھیں اور اس وقت بھی لوگوں کو لگا تھا کہ ایوانکا کینیڈین وزیراعظم کو پسند کرنے لگی ہیں۔