دبئی: (دنیا نیوز) دبئی میں سالانہ ائیر شو 2019 کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستان سمیت 160 ممالک کی 1300 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
ائیر شو کا افتتاح دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم نے کیا۔ 160 ممالک کی 1300 کمپنیوں نے جنگی اور مسافر طیارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ پانچ روزہ ایونٹ میں 80 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع اوراربوں ڈالر کے معاہدے ہونے کا امکان ہے۔
ائیر شو میں یورپی ممالک سمیت طیارہ ساز کمپنیاں اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی سے دنیا کے سامنے لا رہی ہیں، ان مسافر اور جنگی طیاروں میں جن میں دنیا بھر سے آنے والے وفود بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں، اس ایونٹ کا مقصد ایک جانب کمپنیوں کی جانب سے اپنی مصنوعات عالمگیر سطح پر متعارف کروانا ہے تو دوسری جانب ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور اشتراک بھی مدنظر ہو گا۔