کینیا: کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ڈیٹول پی کر 59 افراد ہلاک

کینیا: کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ڈیٹول پی کر 59 افراد ہلاک

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کینیا میں ایک پیشوا نے اپنی پیروی کرنے والوں کو ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول کو پی لیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پیشوا نے لوگوں کو کورونا کے خطرات سے بچاؤ کے لیے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں اور 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔