یورپ میں‌ کورونا سے کم عمر ترین موت، 12 سالہ بیلجئن لڑکی دم توڑ گئی

یورپ میں‌ کورونا سے کم عمر ترین موت، 12 سالہ بیلجئن لڑکی دم توڑ گئی

بیلجئن محکمہ صحت حکام کے مطابق اتنی چھوٹی عمر میں موت نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، 12 سالہ بچی کو 3 روز قبل بخار چڑھا تھا جس پر کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تو وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا تاہم بچی میں مزید کسی بیماری کی مریض ہونے سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بیلجئم میں کورونا سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 705 ہے، یاد رہے گزشتہ ہفتے فرانس میں بھی 16 سالہ لڑکی کی کورونا سے ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔