مسجد نبویﷺ کو عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا، احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز فجر ادا

مسجد نبویﷺ کو عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا، احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز فجر ادا

مسجد بنوی ﷺ کو عام نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا، نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلہ اور ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز فجر کی ادائیگی کی گئی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سعودی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ سمیت تمام مساجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی اور نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔