اب کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں: وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا اعلان

اب کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں: وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا اعلان

دارالحکومت ولنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے اپنے ملک کو کورونا وائرس سے فری قرار دے کر تمام پابندیاں ختم کر دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 17 روز میں 40 ہزار ٹیسٹ کیے لیکن کسی کا رزلٹ مثبت نہیں آیا۔

وزیر اعظم نے خبردار کیا ہے ملک کی سرحدیں طویل عرصے کے لیے بند رہیں گی، کورونا کی وبا پر نیوزی لینڈ نے اس وقت سخت لاک ڈاؤ ن کر دیا تھا جب متاثرین کی تعداد 30 سے بھی کم تھی۔