واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ نے اقوامِ متحدہ اور کانگریس کو عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری کا نوٹس دے دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ عالمی ادارہ صحت چین کے زیرِ اثر ہے۔ کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے رکن نے کہا ہے اس سے امریکی بیمار اور امریکا تنہا رہ جائے گا۔ ڈبلیو ایچ او کو امریکا ہی سب سے زیادہ فنڈ مہیا کرتا ہے۔
امریکا اور عالمی ادارے صحت کی راہیں جدا ہونے لگیں، امریکا نے اقوامِ متحدہ اور کانگریس کو عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ عالمی ادارہ صحت چین کے زیرِ اثر ہے۔
کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے رکن نے کہا ہے، اس سے امریکی بیمار اور امریکا تنہا رہ جائے گا۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے عالمی ادارہ صحت کی اپنی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے جس کا اطلاق 6 جولائی 2021 سے ہوگا۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے 31 لاکھ افراد متاثر جبکہ ایک لاکھ 34 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ فنڈز فراہم کرتا ہے۔ 2019 میں ادارے کو 40 کروڑ ڈالر دیئے جو ادارے کے کُل بجٹ کا 15 فیصد ہے۔