ریاض: (دنیا نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر ریاض کے کنگ فیصل ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کو پتے کی سوزش کی تکلیف ہوئی۔ شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 84 سالہ شاہ سلمان کو طبیعت ناساز ہونے پر کنگ فیصل ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
شاہ سلمان نے سابق فرمانروا عبداللہ بن عبد العزیز کی جنوری 2015 میں وفات کے بعد بادشاہت کا منصب سنبھالا تھا، وہ 50 سال تک ریاض کے گورنر کی حیشیت سے بھی فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔