رانا ثناء نے بشریٰ بی بی کی رہائی بارے خواجہ آصف کے بیان کی تردید کر دی

رانا ثناء نے بشریٰ بی بی کی رہائی بارے خواجہ آصف کے بیان کی تردید کر دی

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، یہ سارا عمل قانون کے مطابق ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا غائب ہونا اور پھر بشریٰ بی بی کا ضمانت پر رہا ہوکر پشاور جانا اتنا سادہ معاملہ نہیں، یہ سب ڈیل کے اشارے ہیں۔