لندن: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کیخلاف برطانوی سائنسدانوں کو انتہائی اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے صرف 10 ماہ کے عرصہ میں وبائی مرض کیخلاف دوا تیار کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔
آکسفورڈ ویکسین بنانے والے سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی لیبارٹری میں تیار کی گئی یہ اس ویکسین کے نتائج امریکی کمپنی فائزر کی دوا سے زیادہ موثر ہے۔ ابھی اس کے 70 فیصد درست نتائج سامنے آئے ہیں، تاہم دوا کی مقدار کو کم کر دیا جائے تو اس سے 90 فیصد مریضوں کو شفایاب کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا کی مشہور دوا ساز کمپنی نے ایک ایسی کورونا ویکسین تیار کر لی ہے جس کو کلینکل ٹرائل کے ذریعے بیماری کو 90 فیصد ختم کرنے کیلئے آزمودہ ثابت کیا گیا ہے لیکن اس کو ٹیسٹ کرنے کے دوران زیادہ متاثرہ مریضوں پر نہیں آزمایا گیا۔
اس کے مقابلے میں برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ویکیسن کو عام صحتمند افراد کے ساتھ ساتھ بیماری سے زیادہ متاثر مریضوں پر بھی ٹیسٹ کیا گیا جس کے انتہائی اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ویکسین مخصوص درجہ حرارت پر کنٹرول کرکے دنیا کے کسی بھی خطے میں باآسانی پہنچایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دوا دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں ارزاں قیمت پر دستیاب ہوگی۔