ماسکو: (ویب ڈیسک) روس میں خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے باعث 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ شمالی قفقاز کے علاقے میں پیش آیا جس میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
روس کی نیشنل اینٹی ٹیررازم کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے اس علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں پولیس سرچ آپریشن کررہی تھی۔ جب پولیس نے اسے روک کر گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 6 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔