لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے باعث 6 ہفتے کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مہلک وائرس کی نئی قسم میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، تمام اسکولز بند کر کے آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔
برطانیہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور وائرس کی نئی قسم کے باعث پابندیاں عائد، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ سنا دیا۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا وائرس 50 سے 70 فیصد تک زیادہ منتقلی کی صلاحیت رکھتا ہے۔
خطرناک اعداد و شمار کی وجہ سے اب وائرس پر کنٹرول کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، فروری کے وسط تک ہر شخص ضروری کام کے علاوہ گھر سے نہ نکلے۔ بورس جانسن نے عوام کو گھر پر رہنے کی ہدایت کردی۔
برطانیہ میں تمام اسکولز بند کر کے آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، اسکاٹ لینڈ میں بھی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔