امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری

عراقی عدالت نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس کے قتل کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، عدالت کے مطابق قاسم سلیمانی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کیا گیا۔

ایرانی جنرل سلیمانی کے قتل سے متعلق عراق میں تحقیقات جاری ہیں، عدالت کے جج نے مہدی المہندس کی بیٹی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد وارنٹ جاری کیے۔ ایران نے بھی صدر ٹرمپ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول میں درخواست دے رکھی ہے۔