عراق: دو خود کش حملوں میں 13 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

عراق: دو خود کش حملوں میں 13 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

 عراقی حکام کے مطابق حملہ کپڑے کی مارکیٹ میں ہوا جہاں نا معلوم دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ وقوعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ عراقی حکام کے مطابق 2018 کے بعد یہ خطرناک ترین خود کش حملہ ہے۔