مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا

Published On 29 January,2021 08:21 pm

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی سکیورٹی فورسز نے ریاستی دہشتگردی جاری رکھتے ہوئے مزید تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض میں بھارت کی ظالم فوج نے ریاستی دہشتگردی کے تحت ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں آپریشن کیا، اس دوران بے گناہ تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ آپریشن تاحال جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران بھارت کی قابض فوج نے شوپیاں، پلوامہ، بارہمولا، راجوڑی اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، اور عوام کو بلاوجہ تنگ کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بانڈی پورہ میں متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

Advertisement