ڈونلڈ ٹرمپ کو انٹیلی جنس بریفنگ نہیں دینی چاہیے: جوبائیڈن

Published On 06 February,2021 05:03 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انٹیلی جنس بریفنگ نہیں دینی چاہیے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈیموکریٹ صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غیرسنجیدہ رویے کی وجہ سے سرکاری راز لیک ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹرمپ کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکا میں سابق صدور کی درخواست پر حساس ادارے بریفنگ دیتے ہیں۔
 

Advertisement