ریاض(ویب ڈیسک)سعودی ماہر فلکیات نے رواں سال سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل اور عیدالفطر 13 مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی ماہر فلکیات پروفیسر عبداللہ المسند جامعہ القصیم میں تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں اور انہوں نے چاند کے مطالعے اور حساب کتاب کے بعد پیش گوئی کی کہ رواں سال سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہو گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال 29 شعبان المعظم کو چاند سورج سے 26 منٹ قبل غروب ہوگا جبکہ 30 شعبان کو صبح 5 بج کر 31 منٹ پر چاند اور سورج کا ملاپ ہو گا جس کے بعد رمضان المبار ک کا چاند نظر آنے کی قوی امید ہے، پروفیسر کے مطابق اس دن منگل کار وز اورشمسی کیلنڈر کی 13 اپریل تاریخ ہو گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 29 رمضان المبارک کے روز چاند کا غروب سورج سے 12 منٹ قبل ہونے کا امکان ہے، اس کے بعد چاند اور سورج کا ملاب رات 10 بجے ممکن ہو سکے گا تاہم چاند نظر آنے کا امکان نہیں لہذا رمضان المبارک 30دن کا ہو سکتا ہے۔