یونان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

Published On 03 March,2021 04:55 pm

ایتھنز: (ویب ڈیسک) یورپی یونین کے ملک یونان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 20 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ وسطی یونان کے قصبے "لریسا" میں آیا۔

یونان کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک شہری نے بتایا کہ زلزلے کے شدید جھٹکے آنے کے بعد فوری طور پر گھر سے باہر آ گئے، میں نے اپنی زندگی میں اس طرح کا زلزلہ نہیں دیکھا۔

Advertisement