برطانیہ: پولیس اہلکار کے ہاتھوں خاتون سے زیادتی، مظاہرین سے بدسلوکی پر احتجاج شدت اختیار کر گیا

برطانیہ: پولیس اہلکار کے ہاتھوں خاتون سے زیادتی، مظاہرین سے بدسلوکی پر احتجاج شدت اختیار کر گیا

برطانوی پارلیمنٹ کے قریب ویسٹ منسٹر میں خواتین سڑکوں پر آ گئیں، ہلاک خاتون کی یادگار پر خواتین کی گرفتاری اور توہین آمیز رویئے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ لندن پولیس کے اہلکار وین کوزینز نے خاتون سارہ ایوررڈ کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا جب وہ چہل قدمی کےلیے گھر سے باہر نکلی تھیں۔

ادھرپولیس کمشنر کرسیڈا ڈیک نے بدسلوکی پر وضاحتیں دینے کی کوشش کی ہے جبکہ مئیر صادق خان نے قتل اور بدسلوکی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔