روسی وزیر خارجہ آئندہ ہفتے دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

روسی وزیر خارجہ آئندہ ہفتے دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

روسی وزارت خارجہ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آگاہ کیا گیا کہ سرگئی لاروف دو روزہ دورے پر پاکستان جائیں گے، 6 اور 7 اپریل کے دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشت گردی، معیشت اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی موجودہ حکومت کے دور میں 2018ء اور 2020ء میں 2 بار ماسکو کا دورہ کرچکے ہیں۔