تازہ ترین
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان آ ج لاہورکادورہ کریں گے
  • بریکنگ :- وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ون آن ون ملاقات ہوگی
  • بریکنگ :- وزیراعظم کو صوبے کےانتظامی اورسیاسی امورپربریف کیاجائےگا
  • بریکنگ :- گورنر پنجاب چودھری سروربھی وزیراعظم سےملاقات کریں گے
  • بریکنگ :- گورنرپنجاب دورہ یورپ سےمتعلق وزیراعظم کوبریف کریں گے

وقت آ گیا ہے امریکی افواج کو افغانستان سے واپس بلایا جائے: انٹونی بلنکن

Published On 14 April,2021 05:03 pm

برسلز: (ویب ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان میں اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے وقت آ گیا ہے امریکی افواج کو ملک واپس بلایا جائے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا اس سال گیارہ ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کے ساتھ ساتھ برطانیہ نے بھی افغانستان سے فوجی انخلا کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برسلز میں میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نیٹو سیکرٹری جنرل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے، اسی لیے وقت آ گیا ہے کہ اب افغانستان سے امریکی افواج کو واپس بلایا جائے، یہ وقت ہمارے لیے بہت اہم ہے، بیس سال قبل امریکا پر حملہ ہوا، 11/9 حملے کے بعد اپنے اتحادیوں کے ساتھ افغانستان آئے تاکہ جنہوں نے امریکا پر حملہ کیا ان کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہ کہ ممکن بنانا چاہتے ہیں کہ افغانستان میں دوبارہ دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے نہ ہوں تاکہ امریکا پر دوبارہ حملے نہ ہو سکیں۔ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر فیصلے کر رہے ہیں۔

دوسری طرف افغانستان میں رمضان کے پہلے روز طالبان کے مختلف حملوں میں 23 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق یہ حملے بلغ، بدخشاں، لوگر، بغلان اور تخار صوبوں میں کیے گئے۔ بلخ میں 10، لوگر میں 3، بغلان میں 6، تخار میں 1 اور بدخشاں میں 3 اہلکار مارے گئے۔ بلخ میں طالبان نے 5 اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا۔