مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فورسز کے خلاف کامیاب احتجاج کیا، عبادت کے لیے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں داخل ہونے کے لیے رکاوٹیں ہٹا دیں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ فلسطینی نوجوانوں کی جھڑپیں بھی ہوئیں، نوجوانوں نے بہادری کا مظٓاہرہ کرتے ہوئے دمشق گیٹ سے رکاوٹیں ہٹا دیں۔ رمضان میں مسلمان عبادت کے لیے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں داخل ہو گئے، سیکڑوں فلسطینیوں نے نمازِ فجر ادا کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے آزاد فلسطین اور مسجد اقصی کی بحالی کیلئے نعرے بازی بھی کی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ظالم اسرائیلی فوجیوں نے مسلمان نوجواںوں سے جھڑپوں کے دوران بے دریغ گولیاں چلائیں، آنسو گیس کے شیل پھینکے اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا، اس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شدید زخمی ہو گئے تھے۔