تازہ ترین
  • بریکنگ :- این ایف سی کی مدمیں دیئےگئے 1900 ارب کہاں خرچ ہوئے؟فرخ حبیب
  • بریکنگ :- بلاول صاحب سندھ حکومت کی غفلت پرکب معافی مانگ رہےہیں؟فرخ حبیب
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی مینڈیٹ پوراکرنےمیں بری طرح ناکام رہی،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- سندھ میں کرپشن کےساتھ صلاحیت کابھی فقدان ہے،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- سندھ میں 59 فیصدترقیاتی بجٹ استعمال نہ ہوسکا،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- تھرکےلوگ صاف پانی،بنیادی سہولتوں سےمحروم ہیں،فرخ حبیب

امریکہ: کشتی سمندر میں الٹنے سے 4 افراد ہلاک، 25 سے زائد زخمی

Published On 03 May,2021 10:23 am

کیلی فورنیا: (دنیا نیوز) امریکا میں مبینہ طور پر انسانی سمگلنگ میں ملوث کشتی سمندر میں الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریاست کیلی فورنیا کے ساحل پر پیش آنے والے واقعے میں زخمی ہونےوالوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق کشتی کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا میں داخل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ، کشتی میں سوار تارکین وطن کی شہریت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

امریکی میری ٹائم بارڈر سکیورٹی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔