دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

Published On 19 May,2021 09:30 am

جکارتہ: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، امریکا سے لے کر مشرق وسطی اور مشرقِ بعید تک اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

دنیا کے مختلف شہروں میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بھی اسرائیل مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

لوگوں نے اظہارِ یکجہتی کے لیے معروف فلسطینی رومال کیفیہ سے سر ڈھانپ رکھے تھے۔ شرکا کا کہناتھا معصوم انسانوں کو قتل کرنے کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے۔



یمن کے درالحکومت صنعا میں لاکھوں افراد نے احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھاکہ ایک دن مسلمان مل کر قبلہ اول کو آزاد کروائیں گے۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں عوام نے غزہ کے حق میں احتجاج کیا، اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

انڈونیشیا کے عوام فلسطینی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
 

Advertisement