ایران: صدارتی انتخابات کی گہماگہمی، مباحثے کا پہلا دور،7 امیدواروں کی شرکت

Published On 05 June,2021 08:52 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران میں صدارتی انتخابات کی گہما گہمی جاری ہے، تہران میں صدارتی مباحثے کا پہلا دور منعقد ہوا جس میں سات امیدواروں نے شرکت کی۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر صدارتی مباحثہ تین گھنٹے تک جاری رہا، ہر امیدوار سے تین سوال پوچھے گئے۔ تمام امیدواروں نے خراب معیشت کو بنیادی مسئلہ قراردیا اور بہتری کے لئے الگ الگ منشور بھی پیش کیا۔

اصولی اور اصلاح پسندوں کے کیمپ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا، اٹھارہ جون کو انتخابات سے قبل مزید دوصدارتی مباحثوں کا انعقاد ہوگا۔
 

Advertisement