ایران کے معاملے پر تمام آپشنز بدستور کھلے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

ایران کے معاملے پر تمام آپشنز بدستور کھلے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران میں قتل عام جاری رہا تو سنگین نتائج ہوں گے، ایران میں 800 سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے، صدر ٹرمپ ایران کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کی گرین لینڈ میں فوجی تعیناتی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوگی، گرین لینڈ اور ڈنمارک پر مذاکرات جاری رہیں گے۔

کیرولین لیوٹ کا مزید کہنا تھا کہ ڈنمارک اور گرین لینڈ سے متعلق اجلاس مثبت رہا، صدر ٹرمپ گرین لینڈ کے معاملے پر تمام آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔