عرب ممالک نے ٹرمپ کو ایران پر حملہ نہ کرنے پر آمادہ کرلیا

عرب ممالک نے ٹرمپ کو ایران پر حملہ نہ کرنے پر آمادہ کرلیا

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی حکام نے بتایا کہ سعودی عرب، قطر اور عمان نے ممکنہ حملہ رکوانے کیلئے آخری لمحات میں بھرپور سفارتی کوششیں کیں جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو ایک موقع پر دینے پر رضا مند ہوگئے۔

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا تھا کہ علاقائی ممالک کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کی عالمی سطح پر مذمت ضروری ہے۔

دوسری جانب ایران نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کے بعد کچھ دیر کے لیے جزوی طور پر بحال بھی کی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں امن و امان بحال ہو چکا ہے، لوگوں کو پھانسی کی سزائیں دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انہوں نے واضح کیا ہے کہ مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا الزام بے بنیاد مغربی پراپیگنڈا ہے۔