دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں ہلاکتوں کا سلسلہ رک گیا ہے اور اب گرفتار مظاہرین لو پھانسیاں بھی نہیں ہوں گی۔
اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں، معلومات بہت اہم ذرائع سے موصول ہوئی ہیں، آج بہت سی پھانسیوں کا پروگرام تھا لیکن اب وہ نہیں ہوں گی۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا ایران کے خلاف کارروائی اب خارج از امکان ہے؟ اس پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کا عمل دیکھیں اور جانچیں گے، ہمیں معتبر ذرائع سے اچھا بیان ملا ہے۔
وینزویلا سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں راز افشا کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پینٹاگون کے کنٹریکٹر کو وینزویلا آپریشن سے متعلق خفیہ معلومات لیک کرنے پر گرفتار کیا گیا۔