افغان طالبان کی پیش قدمی‘ امریکا کا کابل کو بچانے کیلئے فضائی حملوں پر غور

افغان طالبان کی پیش قدمی‘ امریکا کا کابل کو بچانے کیلئے فضائی حملوں پر غور

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کو طالبان سے بچانے کے لیے امریکا نے فضائی حملوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ پینٹاگون کابل اور بڑے شہروں کےتحفظ کے لئے صدر سے فضائی حملوں کی اجازت مانگنے پر غور کررہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق غیر ملکی سفارتخانوں کو طالبان کے ممکنہ حملوں سے بچانے کے لئے بمباری کےآپشن پر غور کیا جارہاہے، امریکی انخلا کے بعد فضائی حملے مشرق وسطیٰ میں قائم ہوائی اڈوں سے ہی ممکن ہونگے۔